13 مئی، 2026، 12:40 PM

ایران کے ساتھ 40 روزہ جنگ میں امریکہ نے 1300 پیٹریاٹ میزائل استعمال کیے، عبرانی میڈیا

ایران کے ساتھ 40 روزہ جنگ میں امریکہ نے 1300 پیٹریاٹ میزائل استعمال کیے، عبرانی میڈیا

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں بڑی تعداد میں پیٹریاٹ میزائل ختم ہونے کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے سالانہ پیداوار بڑھانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ 40 روزہ جنگ کے دوران 1300 پیٹریاٹ میزائل استعمال کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کی حالیہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پینٹاگون پیٹریاٹ میزائلوں کی سالانہ پیداوار بڑھا کر 2000 تک لے جانا چاہتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر سات سالہ پروگرام کے تحت عمل کیا جائے گا۔

عبری میڈیا کے مطابق ایک پیٹریاٹ میزائل کی قیمت 40 لاکھ سے 45 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔

News ID 1939261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha